ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ جنگ بندی میں مزید توسیع کیلئے کام کررہے ہیں: قطر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-30
in عالمی خبریں
A A
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

دوحہ///
حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری عارضی جنگ بندی میں مزید توسیع کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان جمعہ سے شروع ہونے والی چار روزہ جنگ بندی میں مزید دو روز کی توسیع کی گئی تھی جو پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح ختم ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 6 روزہ جنگ بندی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ قطر ثالثی کے فریم ورک پر سخت محنت اور جدوجہد کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ غزہ میں انسانی امداد کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو مزید 48 گھنٹے تک بڑھایا جائے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے ہونے والی جنگ بندی میں 20 اسرائیلی رہا کیے جائیں گے جن میں روزانہ کی بنیاد پر 10 اسرائیلی رہا ہوں گے۔
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز حماس نے 10 اسرائیلوں سمیت 12 یرغمالی رہا کر دیے
دوسری جانب عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیل نے جنگ بندی کے دوران رہا کیے جانے والے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے 4 روز میں اسرائیل نے 150 فلسطینیوں کو رہا کیا اور 133 کو گرفتار کرلیا۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز جینن کے علاقے کو گھیر کر وہاں سرچ آپریشن کیا اور گھروں میں موجود افراد کو سرنڈر کرنے کا کہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ میں جنگ بندی کے پانچویں روز اقوام متحدہ اور ہلال احمر نے شہریوں میں کھانا، ادویات، پانی اور دیگر ضروری انسانی امداد پہنچائی۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں بڑے پیمانے پر ریلیف کا سامان فراہم کیا جارہا ہے تاہم غزہ میں دی جانے والی انسانی امداد وہاں کے لوگوں کی ضرورت کے مطابق نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ججوں پر ٹرمپ کے حملے روکنے کا واحد طریقہ ہے کہ انہیں جیل میں ڈال دیا جائے

Next Post

بنگلہ دیش میں ڈینگو کے 959 نئے کیس درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
صوبہ جموںڈینگی سے متاثر‘۲۴۳۰کیس درج

بنگلہ دیش میں ڈینگو کے 959 نئے کیس درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.