اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سرنگ میں کارکنوں تک پہنچنے میں اب زیادہ وقت نہیں: حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-24
in قومی خبریں
A A
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// حکومت نے جمعرات کو کہا کہ اترکاشی میں سرنگ میں پھنسے مزدوروں تک پہنچنے میں مسلسل رکاوٹیں آرہی ہیں، لیکن ان تمام رکاوٹوں کو کامیابی سے دورکیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔
این ڈی ایم اے کے رکن اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین نے آج یہاں نیشنل میڈیا سنٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اترکاشی میں سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے مسلسل پوری طاقت کے ساتھ آپریشن جاری ہے ۔ راحت اور بچاؤ کا کام جس رفتار سے چل رہا ہے اور اس کام میں جو کامیابی حاصل ہو رہی ہے ، اسے دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ کارکنوں تک پہنچنے میں زیادہ اب دیر نہیں لگنی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام ایجنسیاں غیر ملکی ماہرین کے ساتھ مل کر کارکنوں کو نکالنے میں مصروف ہیں لیکن پھنسے ہوئے افراد کب باہر نکل سکیں گے اس کا کوئی وقت متعین نہیں کہا جا سکتا، حالانکہ آپریشن اب ان کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ پھنسے ہوئے کارکنوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور انہیں ادویات، کھانا، پانی اور یہاں تک کہ کپڑے بھی بھیجے گئے ہیں۔
تمام پھنسے ہوئے مزدور محفوظ ہیں اور ان سے بات چیت بھی جاری ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل حسنین نے کہا کہ سائٹ پر چارپانچ غیر ملکی ماہرین موجود ہیں۔ غیر ملکی ماہرین میں ایسے لوگ شامل ہیں جنہوں نے کئی ممالک میں اسی طرح کے حالات میں کامیابی سے آپریشن کیے ہیں اور اترکاشی میں بھی آپریشن کے لیے ان سے مشورہ لیا جا رہا ہے ۔ این ڈی آر ایف دن رات کام کر رہا ہے ۔ آپریشن مسلسل اور مضبوطی سے جاری ہے ۔ این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم مسلسل 12 دنوں سے وہاں موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزدوروں کا سب سے پہلے میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا۔ ان کے لیے 41 ایمبولینسیں باہر رکھی گئی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں فوری طور پر ہوائی جہاز سے رشیکیش بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کارکنوں کو کب نکالا جا سکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی وقت مقرر نہیں کیا جا سکتا تاہم تمام تر توجہ کارکنوں کو بحفاظت باہر نکالنے پر مرکوز ہے اور اسی لیے تمام ماہرین وہاں موجود ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ کارکنوں کو کل صبح یا کسی بھی وقت باہر نکالا جا سکتا ہے کیونکہ آپریشن پوری شدت سے جاری ہے ۔ تمام ادارے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ کارکنوں سے بات کرکے انہیں ضروری سامان بھیجنے کا انتظام ہے ۔ ٹنل کے اندر آکسیجن اور روشنی کا مکمل انتظام ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابراعظم کی سعود شکیل کو ’چھوٹا ڈان‘ کہہ کر مخاطب کرنے کی ویڈیو وائرل

Next Post

حکومت ڈیپ فیک کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پرعزم: وشنو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
افسران کو ہر گھر میں کنکٹویٹی کو یقینی بنانا چاہئے : وزیر مواصلات

حکومت ڈیپ فیک کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پرعزم: وشنو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.