سرینگر//
وادی میں پڑنے والی کڑاکے کی ٹھنڈ کے پیش نظر محکمہ تعلیم کی جانب سے۲۷نومبرکو پرائمری سطح تک کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا فیصلہ لیا گیا ہے اور بدھ کے روز اس حوالے سے باضابط طورپر اعلان متوقع ہے۔
باوثوق ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعلیم آلوک کمار کی سربراہی میں منگل کے روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی(ورچول موڑکے ذریعے) جس میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ دوسرے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران والدین کی جانب سے سرمائی تعطیلات کا جلد از جلد اعلان کرنے کے معاملے پر سنجیدگی سے غور وغوض کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں۲۷نومبر سے پرائمری سطح تک کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا فیصلہ لیاگیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز سرمائی تعطیلات کا باضابط طورپر حکم نامہ جاری ہونے کے امکانات ہیں۔دریں اثنا مڈل سے لے کر ہائی اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان دسمبرکے پہلے ہفتے میں ہو سکتا ہے۔