ممبئی// چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے دہلی کیپٹلز کے خلاف اتوار کو ہونے والے آئی پی ایل میچ میں ٹی 20 کرکٹ میں بطور کپتان 6000 رنز مکمل کر لیے۔ وہ وراٹ کوہلی کے بعد ایسا کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے اتوار کو جب دھونی اننگز کے 18ویں اوور میں بلے بازی کے لیے آئے تو انہیں ریکارڈ مکمل کرنے کے لیے صرف چار رنز درکار تھے۔ انہوں نے مچل مارش کی گیند پر چھکا لگا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے 6000 رنز مکمل کیے۔
کوہلی نے بطور کپتان ٹی 20 کرکٹ میں 190 میچ کھیلے جس میں انہوں نے 48 نصف سنچریوں اور پانچ سنچریوں کی مدد سے 6,451 رنز بنائے۔
دھونی نے اتوار کو دہلی کیپٹلس کے خلاف آٹھ گیندوں پر ناقابل شکست 21 رنز بنائے، جس میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے۔ چنئی نے دہلی کے سامنے 209 رنز کا ہدف رکھا جس کے جواب میں دہلی 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ ایم ایس دھونی چنئی سپرکنگس کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات کو ثابت کیا ہے۔ آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے 46ویں مقابلے میں چنئی سپرکنگس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 13 رنوں سے شکست دی۔ دھونی سیزن میں پہلی بار کپتانی کر رہے تھے۔ سیزن کے پہلے 8 میچ میں رویندر جڈیجہ کے پاس کمان سنبھالی تھی۔ تاہم ٹیم کی خراب کارکردگی کے سبب انہوں نے کپتانی چھوڑ دی۔ میچ میں (SRH vs CSK) چنئی سپرکنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 2 وکٹ پر 202 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کردیا۔ ریتو راج گائیکواڑ اور ڈیوان کانوے نے طوفانی اننگ کھیلی۔ جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 6 وکٹ پر 189 رن ہی بناسکی۔ یہ ٹیم کی 9 میچوں میں تیسری جیت ہے۔ اس کے ساتھ ٹم کے پلے آف کی امید بچی ہوئی ہے۔ وہیں حیدرآباد کی یہ 9 میچوں میں چوتھی شکست ہے۔