دبئی// ہندوستانی نژاد اڈانی گروپ نے متحدہ عرب امارات کی فرنچائز ٹی 20 لیگ میں ایک ٹیم خریدی ہے۔ امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔
فرنچائز کرکٹ کی پہلی شروعات میں، ای سی بی نے ایک بیان میں کہا، ’’اڈانی گروپ،اڈانی اسپورٹس لائن کے ایک فریق نے یو اے ای کی ٹی 20 لیگ میں ٹیم کے مالک ہونے اور چلانے کے حقوق خرید لیے ہیں۔‘‘
یو اے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ میں 34 میچوں کے مقابلے میں چھ فرنچائز ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے بڑے کرکٹرز شرکت کریں گے۔
یواے ای ٹی 20 لیگ کے صدر خالد الزرونی نے کہا، "فرنچائز ٹیم کے مالک کی حیثیت سے، یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ ہم یواے ای کی ٹی 20 لیگ کے ساتھ اڈانی گروپ کی وابستگی کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ حصول کارپوریٹس کے گروپ کے ساتھ بالکل فٹ بیٹھتا ہے جنہوں نے پہلے ہی لیگ میں فرنچائز ٹیم کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
ای سی بی نے یہ بھی کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، جو آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی ٹیم کی مالک ہے، اور جی ایم آر گروپ، جو دہلی کیپٹلز کے مالکان میں سے ایک ہے، نے بھی فرنچائز پر مبنی لیگ میں ایک ایک ٹیم کے حقوق خریدے ہیں۔