جموں/17 نومبر
جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے بہروٹ بدھل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوںکے درمیان مسلح جھڑپشروع ہوئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے راجوری کے بہروٹ بدھل علاقے کو محاصرے میں لے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
بعض رپورٹس کے مطابق ایک جنگجو کو مار گرایا گیا ہے تاہم سرکاری سطح پر اس کی فی الوقت تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔