جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں ’انسانی بنیادوں پر طویل وقفے‘کا مطالبہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-17
in عالمی خبریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

غزہ//
غزہ پر اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں ’انسانی بنیادوں پر طویل وقفے‘کا مطالبہ کیا ہے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مالٹا کی جانب سے تیار کی گئی اور 12 ووٹوں سے منظور کی جانے والی اس قرارداد میں تین ممالک امریکہ، برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ’غزہ کی پٹی میں ہنگامی اور توسیعی انسانی بنیادوں پر راہداریاں قائم کی جائیں‘ تاکہ محصور علاقے میں شہریوں تک امداد پہنچ سکے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے بقول، ’ایک بار جب ہمارے پاس کافی تیل ہو تو ہمیں وسائل کو متحرک کرنے کے قابل ہونے میں کافی وقت درکار ہے تاکہ لوگوں کو ان کی ضرورت کی چیزیں مل سکیں۔‘
سلامتی کونسل کی قراردادیں قانونی پابندی ہوتی ہیں لیکن عملی طور پر بعض ارکان انہیں نظر انداز کرتے ہیں۔قرارداد میں تمام فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں ’خاص طور پر شہریوں، بالخصوص بچوں کے تحفظ کے حوالے سے۔‘اس میں ’حماس اور دیگر گروہوں کے زیر حراست تمام قیدیوں بالخصوص بچوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی‘ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 230 سے زائد یرغمالی حماس کے قبضے میں ہیں۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا کہنا تھا، ’میں اس حقیقت سے خوفزدہ ہوں کہ اس کونسل کے کچھ ارکان ان وحشیانہ حملوں کی مذمت نہیں کرنا چاہتے۔‘
اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی حماس کی ’واضح‘ مذمت کا مطالبہ کیا لیکن اشارہ دیا کہ جب تک قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا اس وقت تک ’طویل انسانی وقفوں‘ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
سات اکتوبر کے واقعے اور غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی انتقامی بمباری کے بعد کونسل نے متعدد بار کسی قسم کی قرارداد منظور کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان کی قیادت میں سلامتی کونسل نے ایک قرارداد پر نئی بات چیت کا آغاز کیا تھا، لیکن یہ مذاکرات ان الفاظ پر رک گئے جو لڑائی روکنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، چاہے وہ مختصر ہی کیوں نہ ہوں۔
سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ ’سیزفائر‘ کی اصطلاح کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔ دیگر اصطلاحات میں ’جنگ بندی‘ اور ’تعطل‘ شامل ہیں۔اقوام متحدہ میں چین کے سفیر جون ژانگ کا کہنا تھا، ’مجھے پتہ ہے کہ گذشتہ 40 روز میں سلامتی کونسل کی غیر فعالیت پر ہم سب مایوس ہیں۔
‘اقوام متحدہ میں مالٹا کی مندوب وینیسا فریزیئر نے کہا، ’سلامتی کونسل کے ارکان آواز اٹھانے کے لیے متحد ہیں۔‘انہوں نے کہا، اپنے موقف میں ’باریکیوں‘ کو تسلیم کرتے ہوئے، ہم تمام 15 ارکان ’زندگی بچانے اور شہریوں کو کچھ مہلت فراہم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا کے سکریٹری جنرل نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں ہندی پکھواڑے کا افتتاح کیا

Next Post

چین میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
پارمپورہ میں آگ کی واردات میں۲۰رہائشی ڈھانچے خاکستر

چین میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.