نئی دہلی// لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں ہندی پکھواڑہ ۔ 2023 کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں لوک سبھا سکریٹریٹ کے افسران اور ملازمین موجود تھے ۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے ان افسران اور ملازمین کے جوش و جذبے کی تعریف کی جنہوں نے ہندی پکھواڑے میں منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے اپنے نام درج کرائے تھے ۔ ان مقابلوں میں مباحثہ، تقریر، ٹائپنگ وغیرہ شامل ہیں۔مسٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی متاثر کن قیادت میں لوک سبھا سکریٹریٹ کے افسران اور عملہ ہندی کے استعمال کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے خاص طور پر غیر ہندی بولنے والے افسران کی طرف سے ہندی سیکھنے اور اسے اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے دیگر علاقائی زبانوں کے وسیع اور مناسب استعمال کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے P20 سمٹ کو کامیاب بنانے کے لیے افسران اور عملے کی محنت کی بھی تعریف کی۔
ہندی پکھواڑا کے تحت منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں تقریباً 800 شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ہندی پکھواڑے کا مقصد سرکاری کام اور روزمرہ کی زندگی میں ہندی زبان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔