ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کی میٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-17
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی،//) آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے اتفاق رائے سے ایک تجویز منظور کرتے ہوئے محکمہ آیوش، حکومت دہلی میں ڈپٹی ڈائرکٹر یونانی کے عہدہ پر تقرر کرنے اور طبیہ کالج کو مسیح الملک آیوروید اینڈ یونانی یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ دہرایا ۔آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (دہلی اسٹیٹ) کی میٹنگ زیر صدارت ڈاکٹر شکیل احمد دریاگنج، نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں یہ تجویز منظور کی گئی ۔
میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ محکمہ آیوش، حکومت دہلی کی کارکردگی سے واضح ہوتا ہے کہ وہ طب یونانی کا مکمل فروغ نہیں چاہتا اور امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ آیوش دہلی میں ڈپٹی ڈائرکٹر یونانی کے عہدہ پر تقرر نہیں ہو رہا ہے جبکہ ہم گزشتہ دو دہائی سے ہر سطح پر کوششیں کر رہے ہیں۔ اسی طرح اس محکمہ نے یکطرفہ پلان کے تحت دہلی میں صرف آیورویدک انسٹی ٹیوٹ قائم کیا مگر طب یونانی کے لیے کوئی بھی قابل ذکر کام نہیں ہوا۔
ڈاکٹر شکیل احمد نے مزید کہا کہ ہندوستان میں انٹگریشن کے علمبردار مسیح الملک حکیم اجمل خاں نے آیورویدک اور طب یونانی کی تعلیم اور ترویج و ترقی کے لیے قرول باغ میں سو سال پہلے جو طبیہ کالج قائم کیا تھا اس میں حکومت دہلی کے کئی دفاتر قائم کردیے گئے ہیں، مگر محکمہ آیوش یہاں بھی خاموش ہے جبکہ محکمہ آیوش اگر سنجیدہ ہوتا تو سوسالہ جشن کی مناسبت سے مذکورہ طبیہ کالج کو حکیم اجمل خاں آیوروید اینڈ یونانی یونیورسٹی بنانے میں کامیاب ہوتا۔
میٹنگ کے اہم شرکاء میں ڈاکٹر مرزا محمد آصف بیگ، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر محمد نسیم، ڈاکٹر الطاف احمد، ڈاکٹر راج کمار، ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر شمس الدین آزاد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکزی وزیر ہردیپ پوری اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے سالڈ ویسٹ منیجمٹ پر تبادلہ خیال کیا

Next Post

لوک سبھا کے سکریٹری جنرل نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں ہندی پکھواڑے کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
ایوان کا وقارکم ہونا جمہوریت کے لیے خطرناک: اوم برلا

لوک سبھا کے سکریٹری جنرل نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں ہندی پکھواڑے کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.