کراچی//
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دینے کا فیصلہ کرلیا، انہیں ٹیم کی قیادت سونپ نے کا اعلان جلد متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ پرفارمنس اور بابر اعظم کی تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کے بعد قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کپتانی چھوڑنے والے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت آفر کی تھی لیکن انہوں نے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی طرف سے فوری طور پر ٹیسٹ کی کپتانی کا اعلان کیا جائے گا، شان مسعود اس کےلیے ایک مضبوط امیدوار قرار دیے جارہے ہیں، جو بورڈ حکام سے ملاقات کےلیے قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کی ٹی20 میں قیادت کےلیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ سابق کپتان محمد حفیظ کو مینجمنٹ میں اہم ذمے داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔