سرینگر//
شمالی کشمیر کے سوپور میں ہفتے کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سوپور کے سید پورہ بائی پاس کے نزدیک اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب موٹر سائیکل بجلی پول کے ساتھ جاٹکرایاجس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امدادکی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے موٹر سائیکل سوار کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت دانش احمد کے طورپر کی گئی جبکہ زخمیوں کی پہچان عاقب احمد اور توحید احمد کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
اس دوران کشتواڑ میں موٹرسائیکل و فوجی گاڑی کے درمیان ہوئی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح کشتواڑ بٹوت قومی شاہراہ پر ٹھاٹھری جنگلواڑ کے نزدیک ایک موٹر سائیکل مخالف سمت سے آرہی فوجی گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد مقامی فوج و پولیس اہلکاروں نے زخمی شخص کو جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی نو جوان کی شناخت محمد اسلمولد دین علی گجر ساکنہ درائی گندوہ کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔