جکارتہ//
انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مالوکو میں ہفتہ کو 6.2شدت کا ایک اور زور دار زلزلہ آیا لیکن اس سے سونامی نہیں آیا۔
ملک کی موسمیات، آب وہوا اور جیو فزکس ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔
ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ضلع مالوکو ٹینگارا بارات (تنمبر جزائر) سے 249 کلومیٹر شمال مغرب میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
ایجنسی نے بتایا کہ 5.3اور 5.2کی شدت والے تین اور درمیانے درجے کے جھٹکے بھی ریکارڈ کیے گئے اور آدھی رات کے بعد سے کمزور طاقت والے کئی دوسرے جھٹکے بھی آئے ہیں۔
ایجنسی کے اہلکاروں نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی کیونکہ زلزلے سے بڑی لہریں نہیں اٹھیں گی۔بدھ کومالوکو صوبے میں 7.1شدت کا ایک طاقتوراہم جھٹکا آیا، پھر بھی اس سے بڑی لہریں نہیں آئیں اور نہ ہی کوئی نقصان یا جانی نقصان ہوا۔
پیسیفک رنگ آف فائر کہے جانے والے حساس زلزلے سے متاثر علاقہ میں واقع ہونے کی وجہ سےانڈونیشیا، ایک جزیرے والا ملک ہے،اکثر زلزلے کے خطرے سے دو چار ہوتا رہا ہے۔