سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے بدھ کے روز تیر انداز شیتل دیوی اور راکیش کمار سے ملاقات کی۔
سنہانے کہا کہ ان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے نوجوانوں کو متاثر کیا اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کو’ایکس‘پر اپنے ایی پوسٹ میں کہا’’تیز انداز شیتل دیوی اور راکیش کمار کے ساتھ ملاقات کی ایشین پیرا گیمز میں ان کی شاندار کارکردگی نے نوجوانوں کو متاثر کیا اور پورے جموں وکشمیر کو ان پر فخر ہے کہ انہوں نے قوم کا نام روشن کیا‘‘۔
سنہانے اپنے ایک اور پوسٹ میں کہا’’میں نے پیرا آرچرز اور کوچ بھیلا شا چودھری کو سرٹیفکیٹ آف ایکسی لینس سے نوازا ان کی مضبوط فاتح کی جبلت جموں و کشمیر میں کھیلوں کی ثقافت کو مقبول بنائے گی‘‘۔
ایل جی کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جو جموں وکشمیر میں کھیلوں کو فروغ دینے میں قابل ذکر رول اد کر رہا ہے ‘‘۔
بتادیں کہ شیتل دیوی نے چین کے ہانگزو میں ہوئے چوتھے ایشین پیرا گیمز میں بھارت کے لیے تین تمغے حاصل کئے ۔
اس موقع پر منوج سنہا نے شیتل دیوی کو تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا تھا’’ایک انتہائی اہم کامیابی، تیز اندازی خواتین کے انفرادی کمپائونڈ اوپن اوینٹ میں شاندار گولڈ میڈل حاصل کرنے پر شیتل دیوی کو مبارکباد۔‘‘