ہوانا//
کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہوانا کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک اور74 زخمی ہوگئے۔ دھماکا ممکنہ طورپر گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا۔دھماکے سے ہوٹل کی عمارت تباہ ہوگئی اورقریبی رہائشی علاقے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کا اثراتنا شدید تھا کہ لوگ زلزلہ سمجھ کرگھروں اورعمارتوں سے نکل آئے۔
دھماکے کے وقت ہوٹل میں کوئی سیاح یا غیرملکی موجود نہیں تھا کیونکہ ہوٹل کی تزئین و آرائش کی جارہی تھی۔
کیوبا کے صدرنے جائے حادثہ کے دورے پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ نہیں بلکہ حادثہ ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔