منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دس ہزار فلسطینی شہید

غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا: انتونیو گوتریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-08
in عالمی خبریں
A A
پوتین اور زیلنسکی سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں:گوتیرس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

فوری جنگ بندی کی جائے، بمباری بہت ہو گئی: اقوام متحدہ کے رہنماوں کا مطالبہ
جنیو//
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں فلسطینی بچوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر ایک مرتبہ پھر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔ انہوں نے اپنے جنگ بندی کا مطالبے کو پیر کے روز دہرایا ہے۔
دوسری جانب فلسطین میں صحت کے شعبے کے حکام نے بتایا ہے کہ مسلسل اسرائیلی بمباری اور ہسپتالوں میں علاج کی سہولتین ادویات اور طبی آلات کی فراہمی میں تعطل کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے رپورٹرز سے کہا کہ اسرائیلی فوج نے بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی حملے بھی شروع کر دیے ہیں۔ جنگی طیاروں کی بمباری سے ہسپتال ، ہسپتالوں کی ایمبولینسز ، زخمی، ڈاکٹر، مسجدیں ، گرجا گھر حتیٰ کہ یو این ا و کے متعلقہ شعبوں کے مقامی دفاتر ہی نہیں پناہ گزین فلسطینیوں کے کیمپ بھی محفوظ نہیں رہنے دیے گئے، کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔
انہوں نے اس موقع پر حماس کا بھی ذکر کیا اور کہاحماس انسانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اسرائیل پر راکٹ داغ رہا ہے۔
دوسری جانب حماس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ‘یو این او اس غلط اور بے بنیاد بیانیے کی تصدیق کر لے کہ حماس ہسپتالوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ غزہ سے ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ پچھلی رات کو ہونے والی بمباری فضا سے بھی جاری رہی، زمین سے بھی اور سمندر سے بھی ۔
جس سے تباہی کی شدت اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اب تک غزہ میں 4104 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔
اسی وجہ سے گوتریس نے غزہ کے لیے کہا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔ ہر روز سینکڑوں بچے ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں۔ ان میں معصوم فلسطینی بچیاں بھی شامل ہیں۔
غزہ میں کام کی کوشش کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں پہنچنے والے زخمیوں کو ہسپتال سنبھال نہیں پا رہے۔ غزہ میں پانی ، خوراک اور حتیٰ کہ ادویات تک نہیں مل رہی ہیں۔ امدادی سامان اگر کہیں پہنچ رہا ہے تو وہ بھی ناکافی اورضرورت کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
18 بین الاقوامی تنظیموں نے اس سے قبل مطالبہ کیا تھا کہ 30 دنوں میں بہت بمباری ہو چکی، اب جنگ بندی ہونی چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل کو دیا گیا امریکی دفاعی نظام ناکام

Next Post

سلامتی کونسل کا 2 گھنٹے کا اجلاس بے نتیجہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

فلپائن کے جنوبی علاقے میں 6.1شدت کا زلزلہ

2025-06-29
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کی ڈیل کی تردید کر دی!

2025-06-29
Next Post
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت

سلامتی کونسل کا 2 گھنٹے کا اجلاس بے نتیجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.