نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کے روز راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے دو امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی۔
بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے چوتھی فہرست میں دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا، ان میں ٹوڈابھیم اسمبلی حلقہ سے رام نواس مینا اور شیو سے سوروپ سنگھ کھارا شامل ہیں۔
راجستھان اسمبلی کی 200 سیٹوں پر ہونے والے اس انتخاب میں بی جے پی نے اب تک 184 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
اب اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کے لیے صرف 16 سیٹیں رہ گئی ہیں۔
انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کا عمل پیر سے جاری ہے اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 نومبر ہے ۔