ممبئی//
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی گھریلو تنازعات کی وجہ سے خودکشی کا سوچنے لگے تھے، اس کا انکشاف انھوں نے کپتان روہت شرما سے بات چیت کے دوران کیا۔
محمد شامی پر اہلیہ حسین جہاں نے سنگین الزامات عائد کیے، ان کے خلاف مقدمے دائر کیے اور ابھی تک عدالت میں کیس چل رہا ہے۔
فاسٹ بولر نے اپنے کپتان کو بتایا کہ گھریلو تنازعات کی وجہ سے انھوں نے 3 مرتبہ خودکشی کا سوچا مگر اب وہ دوبارہ معمول کی زندگی کی جانب لوٹ چکے ہیں۔
شامی کو بھارت نے ورلڈکپ کے ابتدائی 4 میچز میں باہر بیٹھایا تاہم پلئینگ الیون میں واپسی پر انھوں نے نیوززی لینڈ کے خلاف 5، انگلینڈ سے میچ میں 4 اور سری لنکا کیخلاف 5 وکٹیں لی ہیں۔