بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی جیت درج کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-03
in کھیل
A A
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

ممبئی// محمد سمیع (18 رن پر پانچ وکٹ) اور محمد سراج (16 رن پر تین وکٹ) کی جارحانہ گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو 302 رن سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اب تک کی دوسری سب سے بڑی جیت درج کی ہے۔
وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 357 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری اننگز 55 رنز پر سمٹ گئی۔
یہ رنوں کے لحاظ سے سری لنکا کی اب تک کی دوسری سب سے بڑی شکست ہے۔ اس سے قبل جنوری میں ہندوستان نے سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی تھی جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست تھی۔ اس سے قبل رواں ورلڈ کپ میں 25 اکتوبر کو آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد سری لنکا سب سے بڑے مارجن سے ہارنے والی ٹیم بن گئی تھی۔
شبھمن گل (92) اور وراٹ کوہلی (88) کے درمیان 189 رنز کی شراکت کے بعد شریاس ایر (82) کی شاندار اننگز کی مدد سے ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف آٹھ وکٹوں پر 357 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا اننگز تاش کے پتوں کی طرح منہدم ہوگئی۔ سری لنکا کے آٹھ وکٹ 29 رنز پر گر چکے تھے لیکن مہیش تھیکشنا (12 ناٹ آؤٹ) اور کسون راجیتھا (14) نے نویں وکٹ کے لیے 20 رنوں کا اضافہ کرکے سری لنکا دنیا میں سب سے کم اسکور کرنے والی اور سب سے بڑے مارجن سے ہار کا سامنا کرنے والی ٹیم بننے کے داغ سے بچالیا۔
سری لنکا کے تین بلے باز اپنی اننگز کی پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ تاہم پانچ بلے باز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ دو بلے باز صرف ایک رن ہی دے سکے۔
اس سے پہلے کپتان روہت شرما (4) کا بلا آج ان کے ہوم گراؤنڈ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں خاموش رہا۔ انہوں نے اننگز کی دوسری گیند پر ہی اپنا وکٹ مدوشنکا کو دے دیا۔ بعد ازاں گیل اور کوہلی نے سری لنکن بالرز کی خوب پٹائی کی اور اسکور بورڈ کو تیزی سے آگے بڑھایا لیکن گل نروس نائنٹی کا شکار بن گئے۔ ان کی طرف سے ایک اور شاندار اننگز مدوشنکا کی ایک شاندار گیند پر ختم ہوئی جب وہ آؤٹ کٹر گیند کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ گل نے اپنی 92 گیندوں کی اننگز میں 11 چوکے اور دو چھکے لگائے۔
گِل کا وکٹ گرنے سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی مایوسی ابھی دور بھی نہیں ہوئی تھی کہ مدوشنکا نے کوہلی کی شکل میں ایک اور اہم وکٹ لے کر تماشائیوں کی گیلری کی خاموشی کو طویل کر دیا۔ ورلڈ کپ میں یہ دوسرا موقع ہے جب کوہلی نے 80 کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد اپنا وکٹ گنوایا۔ عظیم سچن تندولکر کی 49 ون ڈے سنچریوں کی برابری کرنے کا ان کا انتظار فی الحال بڑھ گیا ہے۔ تاہم شریاس ایر نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کے گیند بازوں کے پرخچے اڑا دیے۔ انہوں نے صرف 56 گیندوں کی اپنی اننگز میں دو چوکے اور چھ چھکے لگا کر شائقین کی خوب تفریح کی۔
ممبئی کے بلے باز سوریہ کمار یادو کا شو بھی آج فلاپ رہا۔ وہ اپنے مداحوں کے سامنے صرف دو چوکے ہی لگا سکے اور 12 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ رویندر جڈیجہ (35) نے آخری اوورز میں تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی اور رن حاصل کرنے کی کوشش میں اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔
سری لنکا کے مدوشنکا 80 رنز کے عوض پانچ وکٹ لے کر سب سے موثر بالر رہے۔ دشمنتھا چمیرا نے کے ایل راہل کا وکٹ حاصل کیا۔ جڈیجہ کے علاوہ سمیع کو بھی رن آؤٹ قرار دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شعیب اختر سری لنکن بیٹنگ پرفارمنس دیکھ کر پریشان

Next Post

سمیع نے ون ڈے میچوں میں چار بار پانچ وکٹ لینے کا بنایا ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
Next Post
سمیع کو ایشیا کپ ٹیم میں ہونا چاہیے تھا: سری کانت

سمیع نے ون ڈے میچوں میں چار بار پانچ وکٹ لینے کا بنایا ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.