سرینگر/۷مئی
سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے ہفتے کی صبح وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے ہفتے کی صبح پلوامہ، کولگام اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے موبائل فون اور سم کارڈ کی تجارت سے وابستہ لوگوں کے دکانوں اور رہائش گاہوں پر مارے جا رہے ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپوں کے دوران تلاشیوں کا سلسلہ جاری تھا