ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کی غزہ میں رات بھر بمباری اور دن میں زمینی حملے؛ مزید 40 شہادتیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-01
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل اور فلسطین میں ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے متجاوز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

غزہ//
اسرائیل نے غزہ پر رات بھر بمباری کی جس میں شمالی علاقے میں القدس اسپتال اور انڈونیشیا کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا گیا جب کہ مشرقی علاقے میں ترکیہ کے ایک اسپتال اور جنوبی علاقے میں ایک یورپی اسپتال پر بھی بمباری کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رات بھر بمباری کے بعد صبح اسرائیل کی برّی فوج نے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور ایک اسرائیلی یرغمالی خاتون فوجی اہلکار کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا۔
دوسری جانب حماس نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی خاتون اہلکار اب بھی یرغمال ہیں البتہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک معمر شخص کو گولی مار کر قتل کردیا۔
حماس نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں تین اسرائیلی یرغمالی خواتین کو دکھایا گیا ہے جب کہ حماس 87 اور 85 سالہ اسرائیلی خواتین کو پہلے ہی رہا کر چکا ہے جنھوں نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی تھی۔
غزہ میں رات بھر ہونے والی بمباری میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے اس طرح غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 50 ہوگئی جب کہ 21 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
ادھر مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو گولی مار شہید کردیا اس طرح صرف مغربی کنارے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 126 ہوگئی۔
حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1400 سے زائد ہے۔
اسرائیل نے الجزیرہ کے ایک اور صحافی کو فوری طور پر غزہ میں اپنا گھر خالی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس سے قبل اسرائیل الجزیرہ عربی کے بیورو چیف کے گھر پر حملہ کرکے ان کے اہل خانہ کو شہید کرچکا ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطر کے امیر حمد بن تمیم آل ثانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جو اسرائیل اور حماس کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو اس کا مطلب حماس کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ کی سوڈان میں جنگ بندی مذاکرات کی میزبانی کرنے پر سعودی عرب کی تعریف

Next Post

راشن گھاٹوں پر سبھی افراد خانہ کو کیوں طلب کیا جارہا ہے؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
راشن گھاٹوں پر اے پی ایل صارفین کو اناج کی عدم فراہمی کا سامنا

راشن گھاٹوں پر سبھی افراد خانہ کو کیوں طلب کیا جارہا ہے؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.