لاہور// پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ نے پیر کو کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پی سی بی کے سی او او سلمان ناصر کے درمیان ملک کے ایک ٹی وی چینل پر دکھائی جانے والی واٹس ایپ چیٹ کو فرضی اور من گھڑت قرار دیا۔
پی سی بی نے آج اس معاملے میں ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پاکستانی ٹی وی چینل اور کچھ صحافیوں کی جانب سے کیے جانے والے دعوے غلط ہیں۔ بابر اعظم کی لیک ہونے والی واٹس ایپ چیٹ فرضی اور من گھڑت ہے۔
واضح رہے کہ ایک پاکستانی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم کی ذاتی واٹس ایپ چیٹ لیک ہو گئی ہے۔ اس دعوے کے مطابق پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی کے سی او او سلمان ناصر سے بات کی تھی۔