ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یو ٹی کا یوم تاسیس

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

اب صاحب ایسا نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ ۵؍اگست کے بعد کشمیر میں کچھ نہیں بدلا ہے… بدلا ہے اور بہت کچھ بدلا ہے … اور جو بدلا ہے ‘ وہ آپ بھی جانتے ہیں اور… اور وہ بھی جانتے ہیں جو کسی بھی بدلاؤ سے انکاری ہیں… جن کی ضد ہے کہ کشمیر میں کچھ بھی نہیں بدلا ہے…اب ایسے لوگوں کا تو ہم کوئی علاج نہیں کر سکتے ہیں اور … اور بالکل بھی نہیں کر سکتے ہیں… لیکن صاحب سچ تو یہ ہے کہ اگر سب کچھ بدل نہیں گیا ہے … لیکن بہت کچھ بدل گیا ہے… جیسے کل۲۶؍اکتوبر کو سرکاری چھٹی تھی…سرکاری تعطیلات تھی‘پہلے… کچھ سال پہلے تک ایسا نہیں ہوتا تھا… سرکاری تعطیل نہیں ہو تی تھی… بلکہ ۲۷؍ اکتوبر کو تو… خیر !اُس پر اب بات نہیں کی جا سکتی ہے… ۲۷؍ نہیں لیکن ۳۱؍اکتوبر پر بات کی جاسکتی ہے… یہ بات کہ آج پہلی بار یوٹی کا یوم تاسیس سرکاری سطح پر منایا جائیگا… کشمیر کو یو ٹی بنے ہو ئے چار سال ہو گئے اور… اور۳۱؍ا کتوبر کو یوم تاسیس منا یا جائیگا… یقین کیجئے ہمیں تو یہ دن منانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے… لیکن ہاں یہ اُن لوگوں کیلئے اچھی خبر نہیں ہو سکتی ہے… بالکل بھی نہیں ہو سکتی ہے‘ جن کی خواہش ہے‘ جن کی تمنا ہے‘ جن کی آرزو ہے کہ جموں کشمیر ایک بار پھر سے ریاست بن جائے… یو ٹی کا یوم تاسین منانا ان لوگوں کیلئے اچھی خبر نہیں ہے کہ…کہ اگر یو ٹی کا یوم تاسیس منانے سے کوئی بات سامنے آ رہی ہے… کوئی اشارہ مل رہا ہے تو… تو صاحب ایک ہی اشارہ مل رہا ہے کہ… کہ دہلی دور نہیں بلکہ بہت دور ہے… ریاست کا درجہ بحال ہو نا دور نہیں بلکہ بہت دور ہے… اور شاید اس لئے دور ہے کیونکہ جن بدلاؤ کا سلسلہ ۵؍اگست ۲۰۱۹ کو ہوا تھا اور… اور اس کے بعد سے یہ مسلسل ہو رہے ہیں… ان بدلاؤ کا سفر ابھی مکمل نہیں ہوا ہے… ان کو ابھی اپنی منزل نہیں مل گئی ہے… یہ ابھی محو سفر ہی ہیں… یہ ابھی چل ہی رہے ہیں… انہیں اپنی منزل تک پہنچنے میں اب اور وقت درکا ر ہے… اور اس وقت تک اور کتنا وقت لگے گا… ہم نہیں جانتے ہیں… لیکن ۳۱؍اکتوبر کو یو ٹی کا یوم تاسیس منانے کا مطلب ہے کہ صاحب ابھی بہت وقت لگے گا۔ بہت۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، 5 ملی ٹینٹ ہلاک: اے ڈی جی پی

Next Post

کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کیلئے بابر اعظم کا لیکچر

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور

کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کیلئے بابر اعظم کا لیکچر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.