ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کورونا سے ڈیڑھ کروڑ ہلاکتیں ہوئیں، عالمی ادارہ صحت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-07
in عالمی خبریں
A A
چین: منہدم عمارت کے ملبے سے 132 گھنٹے بعد ایک عورت زندہ نکال لی گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کی وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کے نئے اندازوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا سے دو سال کے دوران بلواسطہ یا بلاواسطہ تقریبا ڈیڑھ کروڑ اموات ہوئیں۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 5 مئی کو جاری کردہ نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کے اندازوں کے مطابق یکم جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2021 تک دنیا بھر میں کورونا کی وبا کے باعث ایک کروڑ 30 لاکھ سے ایک کروڑ 60 لاکھ ہلاکتیں ہوئیں۔
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ تخمینہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک کے نظام صحت پر پڑنے والے بوجھ، وبا سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں اور وبا کے باعث دیگر امراض میں مبتلا افراد کو بروقت علاج کی سہولیات فراہم نہ ہونے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کو نظر میں رکھ کر لگایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اندازے کے مطابق کورونا کی وبا کے بعد لاکھوں لوگ دیگر بیماریوں کی وجہ سے بھی ہلاک ہوئے مگر ان کی موت کا تعلق کورونا سے جڑا ہوا ہے، کیوں کہ انہیں وبا کے باعث بروقت علاج مہیا نہ کیا جا سکا۔رپورٹ میں عالمی ادارے کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورونا کی وبا کے باعث ہلاکتوں کا نیا خطرناک تخمینہ اس بات کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے کہ مستقبل میں دنیا کو وباؤں سے کس طرح مقابلہ کرنا چاہیے۔
عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر خالصتا کورونا کی ہلاکتوں کے ممکنہ اعداد و شمار نہیں بتائے اور نہ ہی کورونا کی وجہ سے بر وقت علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث مرجانے والے دیگر بیماریوں کے لوگوں کے اعداد و شمار واضح کیے ہیں۔
رپورٹ میں مجموعی طور پر بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران کورونا کی وبا سے بلواسطہ یا بلاواسطہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 59 لاکھ ہلاکتیں ہوئیں، تاہم ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ بہت ساری ہلاکتیں براہ راست کورونا کی وجہ سے نہیں ہوئیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ اموات جنوب مشرقی ایشیا، امریکا اور یورپ میں ہوئیں اور سب سے زیادہ یعنی 57 فیصد مرد حضرات ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران بہت سارے ممالک نے اموات کی درست گنتی نہیں کی اور اصل اعداد و شمار کو چھپایا گیا۔
رپوٹ میں کسی بھی ملک کا نام لکھے بغیر بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تقریبا ڈیڑھ کروڑ ہلاکتوں میں سے 64 فیصد اموات صرف 10 ممالک میں ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 54 فیصد ہلاکتیں کم آمدنی والے ممالک میں ہوئیں، 28 فیصد اموات متوسط آمدنی جب 15 فیصد ہلاکتیں امیر ممالک اور محض 4 فیصد غریب ممالک میں ہوئیں۔

یہاں یہ بات یاد رہے کہ 5 مئی 2022 تک صرف کورونا سے 62 لاکھ اموات ریکارڈ ہوئی تھیں جب کہ مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد نصف ارب سے تجاوز کر گئی تھی، جس میں سے 49 کروڑ تک لوگ صحت یاب ہو چکے تھے۔

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فرانس اور بھارت کا یوکرین میں مظالم فوری ختم کرنے کا مطالبہ

Next Post

افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 22 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 22 افراد ہلاک

افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 22 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.