کلکتہ//
شمالی بنگال سے واپسی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کاشی پور میں بی جے پی کے مقتول کارکن ارجن چورسیا کے گھر کا دورہ کیا اور مقتول بی جے پی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ بی جے پی ورکر کی موت کی سی بی آئی جانچ کےلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔عدالت سے رجوع کریں گے۔
امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کے ضلع نائب صدر ارجن چورسیا کا قتل کر دیا گیا ہے۔ میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ کل ترنمول حکومت کی ایک سال کی سالگرہ تھی۔” اپوزیشن اراکین کو چن چن کر مارا جا رہا ہے۔ ہم بی جے پی کے مقتول ارکان کو انصاف دلانےاور قاتلوں کو سخت سزا دلانے کےلئے عدالت جائیں گے ۔ میں نے اہل خانہ سے تفصیل سے بات کی ہےکہ ’’ وہ ٹوٹ چکے ہیں، لیکن وہ بی جے پی کے سامنے دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے۔ آج ہی مرکزی حکومت نے تشدد کی صورتحال پر رپورٹ طلب کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی امیت شاہ نےکہا کہ شمالی بنگال میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے ۔’’میں آج بنگال کے عام لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ بی جے پی اس کلچر کے خلاف لڑ رہی ہے۔‘‘اس کلچر کے خاتمے کےلئے ہم ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ۔اس لئے ہم عدالت سے رجوع کررہے ہیں تاکہ مظلومین کو انصاف مل سکے ۔انہوں نے کہاکہ ہم تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم ارجن کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کے لیے عدالتوں سے اپیل کریں گے۔ملک کے کسی بھی ریاست میں اس طرح کی صورت حال نہیں ہے ۔کسی بھی ریاست میں اتنے معاملات کی جانچ سی بی آئی نہیں کررہی ہے۔