جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تلنگانہ کے 107 افراد اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے سے محروم۔ الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دے دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-22
in قومی خبریں
A A
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

حیدرآباد// ریاست تلنگانہ کے 107 افراد اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کے موقع سے محروم ہوگئے کیونکہ مرکزی الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دیا ہے ۔ ان امیدواروں نے گزشتہ انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم انہوں نے امیدواروں کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کروائی تھیں جس پر ان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ صرف نظام آباد لوک سبھا حلقہ سے ایسے 68 امیدوار ہیں۔کمیشن نے ان نااہل امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے ۔قانون عوامی نمائندگان کی دفعہ 10کے تحت ان افراد کو نااہل قراردیاگیا ہے ۔انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اس کے اخراجات کی تفصیلات انتخابی ادارہ کو پیش نہ کرنے پر اس دفعہ کے تحت نااہل قراردینے کا اختیار کمیشن کو ہے ۔ادارہ کی اس فہرست میں لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے افراد کی زیادہ تعداد ہے ۔ان افراد کی تعداد 72ہے ۔ریاست کے 5لوک سبھا حلقوں سے ان افراد نے مقابلہ کیا تھا۔گذشتہ انتخابات میں حلقہ لوک سبھا نظام آباد میں امیدواروں کی بڑی تعداد نے پرچہ نامزدگی داخل کیاتھا۔ان میں سے 68امیدواروں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات پیش نہیں کیں جس پر کمیشن نے ان کو نااہل قراردیا ہے ۔علاوہ ازیں میدک، محبوب آباد حلقوں سے ایک ایک،نلگنڈہ حلقہ سے دو کونااہل قراردیاگیا ہے ۔یہ نااہلی جون2021سے قراردی گئی ہے ۔اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے 35امیدواروں کو بھی کمیشن نے نااہل قراردیا ہے ۔
پالاکرتی اسمبلی حلقہ سے 6امیدوار نااہل قراردیئے گئے ہیں۔دیورکنڈہ اسمبلی حلقہ سے 5، نلگنڈہ،مُلگ حلقہ سے 4افرادنااہل قراردیئے گئے ہیں۔اسی طرح مریال گوڑہ سے تین،نکریکل سے دو،جُکل، راماگنڈم، کریم نگر، گجویل، ناگرجناساگر، آلیر، جنگاوں، محبوب آباد،ملکاجگری اوردورناکل اسمبلی حلقوں میں ہر ایک حلقہ سے ایک امیدوار کو نااہل قراردیاگیا ہے ۔جولائی، اگست،ستمبر2021سے ان کونااہل قراردیاگیا ہے ۔تین برسوں تک یعنی جولائی، اگست اورستمبر 2024تک یہ افراد انتخابات میں حصہ لینے سے محروم ہوگئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تلنگانہ انتخابات: کانگریس لیڈران کے مختلف حلقوں میں طوفانی دورے

Next Post

آپ حکومت آئینی انتظامات کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے : چُگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب

آپ حکومت آئینی انتظامات کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے : چُگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.