نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو یہاں انڈین ملٹری ہیریٹیج فیسٹیول کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔
دو روزہ فیسٹیول کا مقصد ڈرامہ، کہانی، نمائش، بات چیت، آرٹ اور رقص کے ذریعے صدیوں سے تیار ہونے والی ہندوستان کی بھرپور فوجی ثقافت اور ورثے کا جشن منانا ہے ۔ یہ فیسٹیول ممتاز سکالرز اور حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے پینل مباحثوں کے ذریعے متنوع تفہیم اور نقطہ نظر لوگوں تک لانے کا ذریعہ ہے ۔
وزیر دفاع نے ملک کی قدیم اسٹریٹجک مہارتوں اور عصری فوجی میدان میں انضمام کے ذریعے عسکری شعبے میں مقامی نظریات کو فروغ دینے کے ہندوستانی فوج اور یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا کے مشترکہ تعاون سے ‘پروجیکٹ ادبھو’ بھی لانچ کیا۔ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے ، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو اور بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ نے اس تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پرمسٹرسنگھ نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں ملک کی سلامتی میں مسلح افواج کے بے مثال بہادری اور انمول کردار کو ظاہر کرنے والا انڈین ملٹری ہیریٹیج فیسٹیول ملک کے نوجوانوں کو متاثر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے وہ ہندوستانی فوج اور ان کے بہادرانہ کاموں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پرجوش ہوں گے ۔