ممبئی// مہاراشٹر کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاقے میں پاسپورٹ اور درست سفری دستاویزات کے بغیر داخل ہونے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
افسر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔پولیس نے بتایا کہ مبینہ ملزم بہار کے بکسر کے اوم پرکاش رائے (40) کوایک آن ڈیوٹی افسرکے ذریعہ ایک محدود علاقہ دیکھے جانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
پوچھ گچھ پر اس کے پاس سے کوئی درست سفری دستاویز نہیں ملا۔
تعزیرات ہند کی دفعہ 447 (تجاوزات)کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ آگے کی جانچ جاری ہے ۔