جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فوج کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرے :وزیر دفاع

کشمیر میں مربوط کارروائیاں خطے میں استحکام اور امن کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-19
in اہم ترین
A A
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

نئی دہلی//
وزیر دفاع ‘راج ناتھ سنگھ نے پوری دنیا میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظرفوج سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے اور اس کے مطابق حکمت عملی اور تیاری کرے ۔
دنیا کی موجودہ پیچیدہ اور غیر یقینی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سنگھ نے بدھ کو یہاں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی پانچ روزہ کانفرنس کے تیسرے دن اپنے خطاب میں کہا’’ ہائبرڈ جنگ سمیت غیر روایتی جنگ، مستقبل کی روایتی جنگوں کا ایک حصہ ہوگی اور یہ دنیا کے مختلف حصوں میں ہونے والے تنازعات سے بھی واضح ہے ۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ مسلح افواج حکمت عملی اور منصوبہ بندی کرتے وقت ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھیں۔ ہمیں ماضی اور حال کے عالمی واقعات سے سیکھتے رہنا چاہیے ۔ غیر متوقع کی توقع کریں اور منصوبہ بندی کریں، حکمت عملی بنائیں اور اس کے مطابق تیاری کریں‘‘۔
شمالی سرحدوں کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ معاملات کے پرامن حل کے لیے ہر سطح پر چل رہی بات چیت جاری رہے گی۔
وزیر دفاع نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ فورس کے جوانوں کے مشکل حالات میں کام کرنے سے مغربی اور شمالی دونوں سرحدوں پر سڑک کے رابطوں میں بہتری آئی ہے ۔
مغربی سرحدوں پر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ہنگامی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی طرف سے جاری پراکسی جنگ کے باوجود فوج سرحد پار دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا ’’میں جموںکشمیر میں دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے میں مرکزی پولیس فورسز اور ریاستی پولیس اور فوج کے درمیان بہترین تال میل کی تعریف کرتا ہوں۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مربوط کارروائیاں خطے میں استحکام اور امن کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں‘‘۔
سنگھ نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج کی اعلیٰ سطح کی تیاریوں کی ستائش کی۔ وزیر دفاع نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فوجی جوانوں کو بھی مبارکباد دی۔
فوجی کمانڈروں کی کانفرنس پیر کو شروع ہوئی۔ اس پانچ روزہ کانفرنس کے دوران اعلیٰ کمانڈرز فوج سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال اور ذہن سازی کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چھاترومیں آتشزدگی سات دکانیں اور ہائشی مکان خاکستر

Next Post

لداخ:۱۳گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کا منصوبے منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
جموں و کشمیر میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں:ٹھاکر

لداخ:۱۳گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کا منصوبے منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.