ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں چار فیصد اضافہ ہوا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-19
in قومی خبریں
A A
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// حکومت نے مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس اور پنشنروں کو مہنگائی ریلیف میں چار فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس اور پنشنرز کی پنشن ریلیف میں چار فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس کی وجہ سے مرکزی ملازمین کا مہنگائی الاؤنس 42 فیصد سے بڑھ کر 46 فیصد ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر منظور شدہ فارمولے کے مطابق کیا گیا ہے ۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ اس اضافے سے سرکاری خزانے پر ہر سال 12857 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ اس سے 48.67 لاکھ مرکزی ملازمین اور 67.95 لاکھ پنشنرز کو فائدہ ہوگا۔
حکومت نے سال 2024-25 کے لیے گیہوں کی کم از کم امدادی قیمت میں 150 روپے فی کوئنٹل اور سرسوں کی قیمت میں 200 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں دال کی کم از کم امدادی قیمت میں 425 روپے ، جوار کی قیمت میں 115 روپے اور چنے کی قیمت میں 105 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں میٹنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے لیے گیہوں کی قیمت اب 2275 روپے فی کوئنٹل ہوگی۔ اسی طرح سرسوں کی قیمت 5650 روپے ، دال 6425 روپے اور چنا 5440 روپے فی کوئنٹل میں دستیاب ہوگا۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ جو کی کم از کم امدادی قیمت 1850 روپے فی کوئنٹل اور سورج مکھی کی قیمت 150 روپے فی کوئنٹل بڑھا کر 5800 روپے فی کوئنٹل کر دی گئی ہے ۔
حکومت نے ریلوے کے 11 لاکھ سے زیادہ ملازمین کو 78 دن کی تنخواہ کے برابر پیداوار پر مبنی بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کی ایک میٹنگ میں نے بدھ کو یہاں یہ فیصلہ کیا گیا ۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریلوے کے تمام اہل نان گزیٹیڈ ملازمین، یعنی ٹریک مینٹینرز، لوکو پائلٹ، ٹرین منیجر (گارڈ) کو مالی سال کے لیے 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر پروڈکٹیوٹی لنکڈ بونس (PLB) دیا جائے گا۔ مالی سال 2022-23 کے لئے یہ منظوری دی گئی ہے ۔ ریلوے کے 11 لاکھ 7 ہزار 346 ملازمین بشمول اسٹیشن ماسٹرز، سپروائزر، ٹیکنیشن، ٹیکنیشن اسسٹنٹ، پوائنٹس مین، منسٹریل اسٹاف اور گروپ ‘سی’ کے دیگر ملازمین (آر پی ایف/ آر پی ایس ایف اہلکاروں کے علاوہ) اس سے مستفید ہوں گے ۔
ریلوے ملازمین کی اس بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے 1968.87 کروڑ روپے کے بونس کی ادائیگی کو منظوری دی ہے ۔ سال 2022-2023 میں ریلوے 1509 ملین ٹن کا ریکارڈ مال ڈھلائی کا کام کیا اور تقریباً 6.5 بلین مسافروں کی نقل و حمل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈ کپ میں کوئی بھی ٹیم سرپرائز دے سکتی ہے: وراٹ

Next Post

غزہ کے اسپتال پراسرائیل کا وحشیانہ حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے : جماعت اسلامی ہند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت

غزہ کے اسپتال پراسرائیل کا وحشیانہ حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے : جماعت اسلامی ہند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.