نئی دہلی// بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کے صدر ڈوارٹے پچیکو نے ہندوستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے ساتھ ہفتہ کو دو طرفہ میٹنگ میں، مسٹرپچیکو نے کہا کہ ہندوستان کا عالمی نقطہ نظر آئی پی یو کے ویژن سے ملتا جلتا ہے اور آئی پی یو مسلسل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی کوشش کر رہا ہے ۔
جی-20 ممالک کی پارلیمانی اسپیکرز کی نویں چوٹی کانفرنس پی-20 آئی پی یوکے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے ۔
پی-20 میں مسٹر پچیکو کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، مسٹر برلا نے کہا کہ قدیم جمہوریت، وسعت اور تنوع ہندوستان کی طاقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اور مساوات ہندوستانی آئین میں درج ہیں۔ ملک میں ایک باصلاحیت اور آزاد عدلیہ موجود ہے ۔
لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ہندوستان آئی پی یو کے ساتھ مضبوط پارلیمنٹس بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ عالمی موضوعات اور عصری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ کے کردار کو مزید موثر بنایا جائے ۔
مسٹر برلا نے کہا کہ مسٹرپچیکو کی قابل قیادت اور ہدایت میں آئی پی یو عالمی نظام کی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہاہے ۔ انہوں نے دنیا کی پارلیمانوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے قابل ستائش کام کیا ہے ۔ دنیا میں استحکام انسانی فلاح کے لیے ضروری ہے ۔
مسٹرپچیکو نے جی-20 صدارت کی کامیابی اور پی-20 کے کامیاب انعقاد کے لیے ہندوستان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ‘‘ایک پرتگالی کے طور پر، میں کہہ سکتا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ ہندوستان کے پرتگالی پارلیمنٹ کا مبصر بننے سے کئی ممالک کے ساتھ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔