سرینگر//
جموں کشمیر حکومت نے بدھ کو نو پولیس افسران کے تبادلے کا حکم دیا۔
محکمہ داخلہ کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق، امتیاز اسماعیل پرے، ایس ایس پی کرائم کشمیر کو تبدیل کر کے کمانڈنٹ آئی آر پی۸ویں بٹالین کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ایس پی شوپیاں امرت پال سنگھ کا تبادلہ کرکے ایس ایس پی کرائم کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
سدھانشو ورما، ایس پی سوپور کا تبادلہ کرکے اڈیشنل ایس پی کرائم، جموں تعینات کیا گیا ہے۔سندیپ گپتا، ایس پی ہندواڑہ کا تبادلہ کرکے ایس پی (ٹیک) سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔
شیما نبی قصبہ، ایس پی (ٹیک) سی آئی ڈی ہیڈکوارٹرز کا تبادلہ کرکے ایس پی ہندواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔
تنوشری ایس پی ایسٹ سرینگر کا تبادلہ کرکے ایس پی شوپیاں تعینات کیا گیا ہے۔
امتیاز حسین میر، کمانڈنٹ آر آر پی ۸ویںبٹالین کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کر کے ایس ایس پی ‘سی آئی ڈی ہیدکواٹرس تعینات کر دیا گیا ہے۔
شبیر نواب کمانڈنٹ آئی آر پی ۲۱ویں بٹالین بٹالین کا تبادلہ کر کے ایس پی سوپور تعینات کیا گیا ہے۔
امیت ورما، ایڈیشنل۔ ایس پی نوشہرہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل تعینات کر دیا گیا ہے۔