پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’کرگل اور کشمیر میں بی جے پی نہیں‘

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-13
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

اپنے بخاری صاحب… الطاف بخاری صاحب کچھ نہ کچھ تو بولتے ہی رہتے ہیں… منہ کھولتے ہی رہتے ہیں … ان جناب کاکہنا ہے کہ کرگل اور کشمیر میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں … ایسا کہہ کر بخاری صاحب ‘ بی جے پی کو ناراض نہیں کرنا چاہتے ہیں… ا ن کا ایسا ویسا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے… اور ہو بھی نہیں سکتا ہے کہ… کہ بی جے پی کو کوئی ناراض کرے… ایسا کوئی ابن آدم ابھی کشمیر میں پیدا نہیں ہوا ہے… بالکل بھی نہیں ہوا ہے۔ بخاری صاحب کے کہنے کا یہ مطلب ہے کہ کرگل میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد نے اس لئے پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں جیت درج کی کیونکہ … کیونکہ وہاں… کرگل میں بی جے پی کا کوئی وجود ہی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے۔ دوسرے الفاظ میں بخاری صاحب این سی اور کانگریس سے کہہ رہے ہیں…انہیں سمجھا رہے ہیں کہ … کہ جناب زیادہ اچھلیں اور کودئے مت کہ …کہ جس ریس … جس دوڑ میں تم پہلے نمبر پر آئے ہو… اس دوڑ میں دوسرا کوئی شریک ہی نہیں تھا… تمہارے بغیر کوئی اور دوڑ ہی نہیں رہا تھا ۔بے چارہ گورے گورے بانکے چھورے! اب بھی کرگل کی جیت کا جشن منا رہے ہیں ‘خوشی منا رہے ہیں۔خیریہ تو رہی کرگل کی بات… کہ… کہ بخاری صاحب نے کرگل کے ساتھ ساتھ کشمیر کی بھی بات کی … بڑی بات کی … یہ بات کی کہ کشمیر میں بھی بی جے پی کا کوئی وجود ہی نہیں ہے اور… اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی اس بات سے اپنے گورے گورے بانکے چھورے بھی اتفاق کریں گے اور… ور اس لئے کریں گے کہ عمر عبداللہ کا‘ این سی کا جاننا اور ماننا ہے کہ بھلے ہی کشمیر میں بی جے پی کا اپنا کوئی وجود نہیں ہو… یہ زمین پر کہیں موجود نہیں ہو… لیکن… لیکن اس نے یہاں… بی جے پی نے یہاں ‘ اپنے کشمیر میں ایک نہیں بلکہ انیک بی ٹیمیں پال رکھی ہیں… اوراین سی کی سنی جائے تو‘ کانگریس کی سنی جائے‘ پی ڈی پی کی سنی جائے تو… تو بی جے پی کی ان بی ٹیموں میں سے اپنے بخاری صاحب… الطاف بخاری صاحب کی’اپنی پارٹی‘ بھی ہے… جو ان سیاسی جماعتوں کے مطابق بی جے پی کی… اپنی پارٹی ہے اور… اور سو فیصد ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں:صدر جمہوریہ درو پدی مرمو نے شری ماتا ویشنو دیوی بھون میں سکائی واک اور پاروتی بھون کا افتتاح کیا

Next Post

آسٹریلیا کو لگاتار دوسری شکست ، جنوبی افریقہ نے 134رنز سے شکست دی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
ٹکر کی زبردست کوشش کی بدوت آسٹریلیا کی جیت

آسٹریلیا کو لگاتار دوسری شکست ، جنوبی افریقہ نے 134رنز سے شکست دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.