سرینگر//
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر‘ ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں منشیات کا استعمال کرنے والوں میں سے ۷۰فیصد افراد نس کے ذریعے نشہ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر راتھر نے کہا کہ صحت مند ذہن منشیات سے دور رہنے کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔
ناظم صحت نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
ڈاکٹر راتھرنے کہا’’محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کشمیر میں ۷۰ہزار افراد میں سے۵۰ہزار افراد نس کے ذریعے نشہ آور ادویات کا استعمال کرتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ذہنی صحت انتہائی اہم ہے کوئی بھی صحت خواہ وہ جسمانی صحت ہو، سماجی صحت ہو یا روحانی صحت ہو، سب ذہنی صحت پر ہی منحصر ہے ‘‘۔
ڈاکٹر راتھر نے کہا کہ جو ذہنی طور کمزور ہوتا ہے اکثر وہ ہی منشیات کی لت میں پڑ جاتا ہے چاہئے وہ تمباکو نوشی ہو یا دوسری چیزیں۔
ناظم صحت نے کہا کہ صحت مند ذہن منشیات سے دور رہنے کیلئے بہت ضروری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر تمباکو نوشی کو کنٹرول کیا جائے گا تو دوسری متعلقہ بری عادتوں کو بھی قابو میں کیا جا سکتا ہے ۔موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ ہر ایک ضلع میں منٹل ہیلتھ یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر صحت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ایک تربیتی پروگرام تیار کیا گیا جس میں ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر متعلقہ عملے کو بھی تربیت دی جائے گی جس کے بہت ہی اچھے نتائج بر آمد ہوں گے ۔