سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔
بھارتی ٹی وی ’اسٹار اسپورٹس‘ پر گفتگو کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے پاس جس طرح کی تکنیک ہے، مجھے لگتا ہے وہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے تین یا چار سنچریاں بنائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ 2023 بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں کیلئے شاندار ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا ہوم گراؤنڈز پر روہت شرما کا ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔ وہ انڈیا میں 80 میچوں میں 58.42 کی اوسط سے 4148 رنز بنا چکے ہیں۔ انکے پاس تین یا چار ڈبل سنچریاں بھی ہیں لہذا مجھے یقین ہے کہ وہ واقعی ورلڈ کپ میں کچھ بڑا کرنے کیلئے بے چین ہوں گے۔