کلکتہ//ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی اپنی پارٹی میں دوسری پوزیشن پر ہیں اور پارٹی لیڈران اور ورکروں نے ان کے اس کردار کو قبول بھی کرلیا ہے ۔گرچہ پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی ہیں ۔مگر پارٹی کی تنظیم اور دیگر سرگرمیاں ابھیشیک بنرجی انجام دے رہے ہیں ۔ممتا بنرجی حکومت کے کام کاج کو دیکھتی ہیں ا ور پارٹی پر بھی نظر رکھتی ہیں ۔ ابھیشیک بنرجی خود کو حکومت کے کام کاج سے دور رکھتے ہیں تاہم بی جے پی نے ابھیشیک بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی صرف نام کی وزیر اعلیٰ ہیں حکومت تو ابھیشیک بنرجی چلاتے ہیں۔
تاہم ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے اس بیان کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کیلئے اس طرح کے بیانات دئیے جارہے ہیں ۔ترنمول کانگریس پیر کو گاندھی جینتی کے موقع پر دوپہر دارالحکومت نئی دہلی میں ابھیشیک کی قیادت میں احتجاج کی شروعات کردی ہے ۔بنگال بی جے پی کے صدر اور بالور گھاٹ سے ممبرپارلیمنٹ سوکانت مجمدار نے آج کہا ہے کہ ممتا بنرجی نام کی وزیرا علیٰ ہیں دراصل حکومت ابھیشیک بنرجی چلارہے ہیں ۔
ترنمول کانگریس کے پروگرام کے جواب میں بنگال کے بی جے پی لیڈروں بشمول سوکانت مجمدار نے دہلی میں پریس کانفرنس کی۔ ہگلی سے ممبر پارلیمنٹ لوکیٹ چٹوپادھیائے اور بانکوڑہ سے ممبر پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر مملکت تعلیم سبھاش سرکار بھی موجود تھے ۔سوکانت نے کہا کہ دہلی میں ترنمول کانگریس کا احتجاج مضحکہ خیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگرایس کی قیادت والی حکومت بدعنوان ہے ۔سرکاری فنڈنگ میں گھوٹالہ ہے ۔حساب و کتاب پیش نہیں کیا ہے اس لئے فنڈنگ روک دی گئی ہے ۔۔
ابھیشیک بنرجی نے اتوار کی رات مرکزی حکومت کے وزیر اعظم آواس یوجنا سے بنگال کے عوام کو محروم کئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بانکوڑا کے بشنو پور میں مکان کی مٹی کی دیوار گرنے سے تین بچوں کی موت ہو گئی۔ اس کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پریوار کو مکان کیوں نہیں ملا۔ان تینوں بچوں کے اہل خانہ اس کا جواب لینے دہلی آئیں گے ۔
سوکانت نے پیر کو دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ابھیشیک بنرجی نے خود ہی کہا ہے کہ وہ موت پر سیاست کریں گے وہ تین بچوں کی موت کے لیے آواس یوجنا کی رقم روکنے کے فیصلے کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ لیکن اگر آپ گاؤں میں کیمرہ لے کر جائیں تو مقامی باشندے آپ کو بتائیں گے کہ انہیں مکان کیوں نہیں ملا۔گھر ہونے کے باوجود ترنمو ل کانگریس نے کے لیڈروں نے آواس یوجنا کے تحت مکان لے رکھا ہے میں اپنے لوک سبھا حلقے میں گیا اور دیکھا کہ آواس یوجنا کے پیسے سے ایک مندر بنایا گیا ہے ۔ یو پی اے کے دور میں ہاؤسنگ اسکیم کے لیے جو رقم مختص کی گئی تھی، بنگال کو این ڈی اے کے دور میں اس سے چھ گنا زیادہ رقم ملی ہے ۔اس کے باوجود انہیں مکان کیوں نہیں ملا۔
غور طلب ہے کہ ترنمول کانگریس نے یہ بھی کہا کہ آواس یوجنا کی رقم میں کسی بھی قیمت میں بدعنوانی کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔ترنمو ل کانگریس نے کہا کہ اگر بدعنوانی ہوئی ہے تو اس کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے مگر اس کی وجہ سے بنگال کے تمام لوگوں کو متاثر نہیں بنایا جاسکتا ہے ۔
سوکانت نے پیر کو کہاکہ ‘‘ایک خصوصی ٹیم یہ جاننے کے لیے بنگال آئی تھی کہ آواس یوجنا کی رقم صحیح طریقے سے تقسیم ہوئی ہے یا نہیں’’۔ ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا گیا۔ کرپشن کرنے والوں کو سزا نہیں ملی۔ آخر بدعنوانی کرنے والوں کو سزا کون دے گا پ۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے ٹرین کیلئے جودرخواست دی اس میں تکنیکی خرابی تھی ۔اس لئے ریلوے نے ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ابھیشیک بنرجی کا الزام بے بنیاد اور ناکامی چھپانے کیلئے ہے ۔