پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کرکٹ کھیلنے کیلئے ابو سے بہت مار کھائی ہے، حارث رؤف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-03
in کھیل
A A
لیام ڈاؤسن کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر وکٹ لی، حارث رؤف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

حیدر آباد//
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی زندگی کے مشکل دور کی داستان سنا دی۔
کرکٹ سے متعلق مشہور ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے حارث رؤف کی کرکٹر بننے سے قبل مشکلات سے بھری زندگی پر ایک دستاویزی فلم بنائی ہے۔
حارث رؤف پاکستان کے شہر راولپنڈی کے رہائشی ایک ویلڈر کے گھر پیدا ہوئے اور وہ اپنے 7 بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔
دستاویزی فلم میں حارث رؤف نے کرکٹر بننے سے قبل اپنی زندگی کے مشکل حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹ کھیلنے کے لیے میں نے اپنے ابو سے بہت مار کھائی ہے، کرکٹ کھیلنے پر میں نے ابو سے تین تین بار بھی مار کھائی ہے لیکن پھر بھی میں کرکٹ کھیلتا تھا۔
فاسٹ بولر نے بتایا کہ میں چار یا پانچ سال کی عمر سے کرکٹ کھیل رہا ہوں، میں اپنے محلے میں لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتا تھا، ہمیں ایک گلی میں کرکٹ کھیلنے سے منع کیا جاتا تو دوسری گلی میں چلے جاتے تھے اور وہاں سے منع کیا جاتا تھا تو تیسری گلی میں چلے جاتے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سب کے لیے خراب معاشی صورتِ حال ہی ایک اہم مسئلہ ہے تو میرے والد اور چچا سب ایک ہی چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے اس لیے جب چچاؤں کی شادیوں کے بعد ان کو کمرے دینے پڑے تو ایسے حالات آ گئے کہ ہمیں کچن میں بھی سونا پڑا۔
حارث رؤف نے بتایا کہ پھر ایسی صورتِ حال میں ہم لوگ دوسرے گھر میں شفٹ ہو گئے وہاں پاس میں کرکٹ گراؤنڈ تھا جہاں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جاتی تھی اور اُدھر مشہور کرکٹرز بھی آتے تھے میں اُنہیں دیکھا کرتا تھا لیکن ظاہر سی بات ہے کہ جب میرے پاس گھر سے کرکٹ کھیلنے کے لیے سپورٹ نہیں تھی تو میں کلب میں جا کر کرکٹ نہیں کھیل سکتا تھا صرف ٹیپ بال کرکٹ کھیلتا تھا۔
فاسف بولر نے بتایا کہ میں ٹیپ بال کرکٹ بہت شاندار کھیلتا تھا اس لیے ٹیپ بال کرکٹ پروفشنل لیول پر کھیلنا شروع کر دی، یہ میں صرف اپنی یونیورسٹی کی فیس پوری کرنے کے لیے کھیلتا تھا اور اتوار کے روز بازار میں نمکو بھی بیچا کرتا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ٹیپ بال کرکٹ کھیل کر مہینے کے 2 سے ڈھائی لاکھ روپے بچائے جا سکتے ہیں تو میرے پاس اتنے پیسے ہو جاتے تھے، ان میں سے کچھ پیسے میں امی کو دے دیتا تھا اور باقی ضرورت کے وقت کے لیے سنبھال کر رکھتا تھا لیکن میرے ابو کو نہیں معلوم تھا کہ میں اتنے پیسے کما لیتا ہوں۔
حارث رؤف نے بتایا کہ میری امی کا خواب تھا کہ ہمارا گھر اپنا ہو تو میں پیسے یہ سوچ کر بچاتا تھا کسی اچھی جگہ سرمایہ کاری کر سکوں تاکہ ہم اپنا گھر بنا سکیں۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج میرے پاس گھر ہے، گاڑی بھی ہے، میں نے جب گاڑی خریدی تو ابو کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور اُنہوں نے کہا کہ میری کبھی اس میں بیٹھنے کی بھی حیثیت نہیں تھی، اگر میری فیملی خوش ہے تو میں خوش ہوں اور یہ میرے لیے فخر کی بات ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مصباح الحق کی ٹیم کو جیت کے ٹریک پر واپسی کیلئے تجویز

Next Post

ہاکی میں ہندستان نے بنگلہ دیش کو 12-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے

ہاکی میں ہندستان نے بنگلہ دیش کو 12-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.