سرینگر//
وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے پارمپورہ علاقے میں جمعرات کو دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران ایک نوجوان زخمی ہوا، یہ بات حکام نے بتائی۔
ایک اہلکار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پی سی ڈیپو پارمپورہ کے قریب۲گروپوں کے درمیان کسی معاملے پر تصادم ہوا، جس کے دوران ایک نوجوان جس کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی، زخمی ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد انھیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
اہلکار نے کہا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔