جموں//
جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں ایک مویشیوں کے گودام میں آگ لگنے سے۷۴ بکریاں اور بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔
ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضلع کے دچن علاقے میں شیڈ میں آگ لگ گئی۔
اہلکار نے بتایا کہ پورا شیڈ جل گیا جس کے نتیجے میں ۷۴ بھیڑیں اور بکریاں ہلاک ہو گئیں۔
تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ حکام نے بتایا کہ مویشیوں کا شیڈ لالہ چوپان کا ہے۔
پولیس نے کہا کہ وہ آگ لگنے کی وجہ تلاش کر رہے ہیں۔ (ایجنسیاں)