ہرات//
افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک کار الٹنے سے پانچ مسافروں کی جان چلی گئی اور ایک زخمی ہوگیا۔
صوبائی پولیس کے ترجمان عبداللہ انصاف نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی شام پیش آیا۔ پانچ مسافر جاں بحق اور ایک شدید زخمی۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کو اسی طرح کے ایک سڑک حادثے میں شمالی بلخ صوبے میں ایک مسافر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔