کیف/۲؍مئی
یوکرین نے روسی بحریہ کی 2 جدید ترین پٹرول بوٹس تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یوکرین کے ملٹری چیف نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ 2 روسی پٹرول بوٹس کو آج صبح یوکرین کے زیمینی جزیرے کے قریب تباہ کیا گیا۔انہوں نے اس کارروائی کو یوکرین کی فورسزکی فتح قراردیا۔روس کی جانب سے کشتیوں کی تباہی کی اطلاعات پرکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔