ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سینٹرل کنٹریکٹ، روٹھے کھلاڑیوں کو منانے کی کوششیں تیز ہوگئیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-26
in کھیل
A A
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

Pakistan's

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

کراچی//
روٹھے کھلاڑیوں کو منانے کی کوششیں تیز ہو گئیں جب کہ سینٹرل کنٹریکٹ تنازع حل کرنے کا ٹاسک انضمام الحق کو سونپ دیا گیا۔
سینٹرل کنٹریکٹ کا بڑا تنازع اب حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے، شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کی ناکامی کے بعد چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا، وہ چاہتے ہیں کہ کھلاڑی جب ورلڈکپ میں شرکت کریں تو ان کی توجہ معاہدوں پر نہیں اپنے کھیل پر ہو۔
ذرائع نے بتایا کہ ذکا اشرف کی اس حوالے سے جب چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بات ہوئی تو انھوں نے یقین دلایا کہ یہ معاملہ 2 دن میں حل ہو سکتا ہے، تمام کھلاڑی محب الوطن اور چاہتے ہیں کہ کوئی تنازع نہ ہو، البتہ ان کو جو عزت ملنی چاہیے وہ دیں اور مطالبات سنیں، پھر جو دونوں کیلیے جو قابل قبول حل ہو اس پر عمل کیا جائے، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے پلیئرز سے بات چیت کا اختیار انضمام الحق کو سونپ دیا۔
اسٹار کرکٹرز اور انضمام الحق کے ایجنٹ ایک ہی ہیں، وہ انھیں قائل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، کھلاڑیوں کا سب سے بڑا مطالبہ پی سی بی کی آمدنی میں کچھ فیصد حصہ ہے، وہ اس ضمن میں آسٹریلیا اور بھارت کی مثالیں دیتے ہیں جہاں ایسا ہوتا ہے، البتہ پاکستان میں ایسی کوئی روایت موجود نہیں، اتنی جلدی یہ سب کچھ ہونا آسان بھی نہیں لگتا، بورڈ نے اے کیٹیگری کرکٹرز کو 45 لاکھ روپے ماہانہ دینے کی پیشکش کر دی تھی مگر وہ اس سے خوش نہیں ہیں، ان کا موقف ہے کہ اچھی خاصی رقم تو ٹیکس کی مد میں سے منہا ہو جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ معاوضوں میں مزید اضافے یا ٹیکس کی ادائیگی خود کرنے پر بھی غور کر سکتا ہے،چار ماہ کے واجبات بھی فوری طور پر ادا کرنے کی پیشکش کر دی جائے گی،تاحال کرکٹرز نے خاموش احتجاج کیا اور کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس سے ناراضی ظاہر ہو، البتہ اب اسپانسرز کے لوگو شرٹ پر لگانے سے انکار کا ارادہ ہے، وہ تشہیری سرگرمیوں میں شرکت وغیرہ سے بھی انکار کر سکتے ہیں، ورلڈکپ کے دوران آئی سی سی کی کمرشل سرگرمیاں میں بھی نہ جانے پر غور ہوا،البتہ انضمام الحق معاملے کو اس نہج تک نہیں جانے دیں گے،اس حوالے سے جلد کوئی بڑا بریک تھرو متوقع ہے، کھلاڑی خود بھی مسئلے کا حل چاہتے ہیں، البتہ بورڈ میں موجود بعض لوگ ’’ڈبل گیم‘‘ کھیل رہے ہیں۔
ان کی جانب سے بعض پلیئرز سے کہا گیا کہ ابھی موجودہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا خود نہیں پتا کہ کب تک عہدے پر رہیں گے اس لیے کوئی ڈیل نہ کرنا، بعض آفیشلز کے رویے سے کرکٹرز ہی شاکی ہیں،البتہ ذکا اشرف سے گذشتہ دنوں ملاقات میں بابر اعظم خاصے مطمئن نظر آئے تھے، ان کو محسوس ہوا تھا کہ بورڈ کے سربراہ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ بعض بورڈ آفیشلز کے اپنے رویے سے انضمام الحق کو بھی ناراض ہو کر استعفیٰ دینے پر تقریبا مجبور کر دیا تھا لیکن ذکا اشرف نے معاملات سنبھال لیے۔
ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر نے لیگز این او سی کا اختیار نان کرکٹرز کو دینے کی مخالفت کی تھی جس پر ان سے ایک آفیشل نے غلط انداز میں بات کی جو انھیں بہت بْری لگی۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں این او سی کے جلد فیصلے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ایک آفیشل نے کہا کہ پیر یا منگل تک معاہدوں کے حوالے سے کوئی اچھی خبر سامنے آ سکتی ہے۔ پلیئرز کو بھی اپنے رویے میں تھوڑی لچک لانا ہوگی، شائقین بھی یہ باتیں کرنے لگے ہیں کہ ورلڈکپ جیسے اہم ٹورنامنٹ کے وقت کھلاڑی پیسوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، انھیں کھیل پر توجہ دینی چاہیے، بورڈ کوشش کرے گا کہ تمام نہیں تو بعض مطالبات کو کسی حد تک تسلیم کر لیا جائے تاکہ مسئلہ حل ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارتی حکومت نے پاکستان ٹیم کو ویزا کے اجرا کی کلیئرنس دیدی

Next Post

ہند۔پاک میچ کے تئیں دیوانگی میں ریکارڈ اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
Next Post
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

ہند۔پاک میچ کے تئیں دیوانگی میں ریکارڈ اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.