نئی دہلی//
وزیر دفاع ‘راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ وہ چین کے مسئلہ پر لوک سبھا میں بحث کیلئے تیار ہیں۔
کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے چندریان۳مشن پر لوک سبھا میں شروع ہونے والی بحث پر اپنے بیان کے درمیان سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو چین کے مسئلہ پر بات کریں۔
اس پر سنگھ نے کہا’’وہ چین پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ وہ فخر سے کہتے ہیں کہ وہ چین پر بحث کے لئے تیار ہیں۔‘‘