نئی دہلی//
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کو دُنیا میں بھیجنے کے لیے خُدا کا شُکر ادا کیا ہے۔
گزشتہ روز انوشکار شرما نے اپنی 34ویں سالگرہ منائی، ایسے میں اُن کے شوہر ویرات کوہلی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔
ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹ میں انوشکا سے مخاطب ہوتے لکھا کہ خدا کا شکر ہے کہ آپ پیدا ہوئیں، میں نہیں جانتا کہ میں آپ کے بغیر کیا کروں گا۔
اُنہوں نے اہلیہ کی تعریف میں لکھا کہ آپ واقعی ظاہری اور باطنی طور پر بہت خوبصورت ہیں۔
بھارتی کرکٹر نے مزید لکھا کہ ہمارے سب سے پیارے لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گزرا۔واضح رہے کہ سال 2011 میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی ہوئی تھی جبکہ گزشتہ برس اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔