لندن //
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹر پر محمد رضوان سے سوال کیا ہے کہ رضی بھائی اب کیا ہم ریٹائرمنٹ لے لیں، یہ آپ کیا کررہے ہیں؟ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے خود کو مینشن کیے جانے پر قومی ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں‘۔
خیال رہے کہ محمد رضوان نے انگلینڈ میں کھیلی جارہی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سسیکس کی جانب سے بولنگ بھی کی، ان کی بولنگ پر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیگ کیا گیا۔ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیگ کرکے کہا گیا کہ ’دھیان رکھیں آپ کا اب بولنگ میں محمد رضوان سے سخت مقابلہ ہے۔ محمد رضوان گیند کو (سوئنگ) اندر اور باہر لا رہا ہے‘۔