ممبئی//
ممبئی انڈینس کو آخر کار آئی پی ایل 2022 میں پہلی جیت ملی۔ یہ ممبئی کی 9 میچوں میں پہلی جیت ہے۔ میچ میں (RR vs MI) راجستھان رائلس نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 158 رن بنائے۔ سلامی بلے باز جوس بٹلر نے ایک بار پھر نصف سنچری اننگ کھیلی۔ جواب میں ممبئی انڈینس نے ہدف کو 19.2 اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سوریہ کمار یادو نے پھر شاندار اننگ کھیلی اور 51 رن بنائے۔ یہ جیت ممبئی کے لئے خاص ہے، کیونکہ کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) آج اپنا 35واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ حالنکہ ٹیم پلے آف کی ریس سے باہر ہوچکی ہے۔ دوسری طرف یہ راجستھان کی 9 میچوں میں تیسری شکست ہے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینس کی ٹیم ایک بار پھر اچھی شروعات نہیں کرسکی۔ کپتان روہت شرما بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔ وہ 5 گیندوں پر دو رن بناکر آف اسپنر آر اشون کا شکار ہوئے۔ نوجوان وکٹ کیپر ایشان کشن نے حالانکہ کچھ اچھے شاٹ کھیلے، لیکن وہ اسے لمبی اننگ میں نہیں بدل سکے۔ وہ 18 گیندوں پر 26 رن بناکر تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ 4 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ ٹیم نے دوسرا وکٹ 41 رنوں کے اسکور پر گنوایا۔