سرینگر//
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صبح کے وقت کہیں کہیں معمولی بوندا باندی کو چھوڑ کر جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ تاہم اس دوران دن کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں۱۶ سے۲۲ستمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ مضبوط مغربی ہوائوں یا مونسون کا کوئی امکان نہ ہونے کے باعث جموں وکشمیر میں اگلے ہفتے کے دوران وسیع پیمانے کی بارشوں کا کوئی امکان ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ امسال وادی کشمیر میں ماہ ستمبر میں گرمی کا۱۳۰سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب ۱۰ستمبر کو سری نگر میں درجہ حرارت ۲ء۳۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔