نیویارک//
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر روس پر حملہ کرنے کے لیے یوکرین کو اسٹار لنک سیٹلائٹ کی فراہمی سے انکار کرنے کے بعد غدار کہلائے جانے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ میں امریکا کا شہری ہوں اور میرے پاس صرف امریکی پاسپورٹ ہے تو چاہے کچھ بھی ہو جائے، میں صرف امریکا کے لیے لڑوں گا اور مروں گا۔
ایلون مسک نے لکھا کہ امریکی کانگریس نے روس کے خلاف اعلان جنگ نہیں کیا ہے تو اگر ابھی کوئی غدار ہے تو وہ ہے جو مجھے’غدار‘ کہہ رہا ہے۔اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم، ان کو واضح طور پر میرا یہ پیغام دے دیں۔