ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

توسہ میدان کا سیزنل اسکول‘جہاں۴۰بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں

ہم ایک اچھے ٹینٹ میں بیٹھ کر پڑھتے ہیں لیکن اس کا فرش اچھا نہیں ہوتا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-12
in مقامی خبریں
A A
توسہ میدان کا سیزنل اسکول‘جہاں۴۰بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں

BUDGAM, SEP 11 (UNI):- Bakerwal children attenting a Season School, locally known as Bohaks, in the high altitude area of Tousmaidan of Budgam district, some 75 kms from Srinagar on Monday. UNI PHOTO-32U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
وسطی ضلع بڈگام کے مشہور اور انتہائی دلکش و دلفریب مقام سیاحتی مقام توسہ میدان میں نقل مکانی کرنے والے خانہ بدوش طبقے سے وابستہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کرنے کیلئے ایک سیزنل اسکول قائم ہے جہاں دیگر جگہوں کی طرح بچوں کی صبح کی دعا سے اس چراگاہ کی رعنائی دو بالا ہوجاتی ہے ۔
اس اسکول میں کم سے کم سے چالیس بچے زیر تعلیم ہیں جن کو پڑھانے کے لئے دو اساتذہ تعینات ہیں۔
سمگر شکشا اسکیم کے تحت چلنے والے یہ اسکول موسم گرما کے (عام طور پر ماہ اپریل یا مئی سے ماہ ستمبر یا اکتوبر تک) چھ مہینوں نے دوران چلتے ہیں جبکہ بعد میں موسم سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی بند ہوجاتے ہیں۔
ان سیزنل اسکولوں میں۶سے۱۴سال کی عمر کے بچوں کو (ہجرت کی مدت کے دوران جو زیادہ سے زیادہ۶ماہ ہے ) تعلیمی سہولیت فراہم کی جاتی ہے ۔
توسہ میدان کے سیزنل اسکول میں تعینات اساتذہ کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے لوگوں کے بچوں کو ان پڑھ رہنے سے بچانے کا یہ حکومت کا ایک بہت ہی اہم اقدام ہے ۔
رفیق احمد نامی ایک استاد نے کہا کہ یہ حکومت کی ایک بہترین اسکیم ہے جس کے تحت دور افتادہ علاقوں اور مالی اعتبار سے پسماندہ بچوں کو بھی پڑھا لکھا بنایا جاتا ہے ۔
احمد نے کہا کہ ہم کئی برسوں سے یہاں توسہ میدان میں اس سیزنل اسکول میں بچوں کو پڑھاتے ہیں اور ہمارے اس اسکول کے کئی بچوں نے میٹرک تو کئی نے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا اور وہ آگے بھی پڑھ رہے ہیں۔
استاد کا کہنا تھا’’تاہم جب اسکول موسم سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی ماہ بند رہتے ہیں تو ہمارا بچوں کے ساتھ بھی رابطہ چھ ماہ تک منقطع ہوجاتا ہے جس سے ان کی تعلیم متاثر ہوجاتی ہے ‘‘۔
احمد کا کہنا تھا کہ۶ماہ کام کرنے کے بعد ہم ۶ماہ تک گھروں میں بیٹھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارا روز گار بھی متاثر ہوجاتا ہے اور گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے حکومت سے ان کے مستقبل کو محفوظ کرنے کی اپیل کی۔
اس سیزنل اسکول کی ایک طالبہ نے بتایا کہ ہم یہاں اچھی طرح سے پڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا’’یہاں استاد ہیں جو ہمیں ہڑھاتے ہیں لیکن کھیلنے کیلئے ہمارے پاس سامان نہیں ہے ‘‘۔
ان کا مطالبہ تھا’’ہمیں وردی، کتابیں اور کھیلنے کا سامان یہاں دستیاب ہونا چاہئے ‘‘۔بچوں کا کہنا ہے’’ہم ایک اچھے ٹینٹ میں بیٹھ کر پڑھتے ہیں لیکن اس کا فرش اچھا نہیں ہوتا ہے ‘‘۔
دریں اثنا ڈپٹی ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن بلال احمد نے یو این آئی کو بتایا کہ یہ سمگرا شکشا اسکیم ہے جو محکمہ سکول ایجوکیشن کی ہی ایک ونگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت خانہ بدوش لوگوں کے بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے اور ان بچوں کو مفت کتابیں اور رودی فراہم کی جاتی ہے ۔
بلال کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر ہی اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کی ۶ماہ کیلئے ان بچوں کو پڑھانے کی تقرری عمل میں لائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سکیم کئی برسوں سے چل رہی ہے گرچہ پہلے فنڈس کم تھے لیکن اب اس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ایک استاد کا دس ہزار رویے ماہانہ مشاہرہ دیا جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ڈھوکوں سے واپسی کے بعد نقل مکانی کرنے والے خانہ بدوش آبادی کے بچت اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں جہاں ان کا اپنے کیچمنٹ علاقوں کے اسکولوں میں داخلہ ہوتا ہے اور وہ اس اسکیم کے تحت دستیاب تمام فوائد سے مستفید ہوتے ہیں۔
متعلقہ چیف ایجوکیشن افسران اپنے اپنے علاقوں میں سیزنل اسکولوں کی تعداد اور ان میں اساتذہ کی تعداد کا تعین کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ کے پٹن علاقے میں مشتبہ آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی

Next Post

پی او کے خودبخودہندوستان میں ضم ہو جائیگا :سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post

پی او کے خودبخودہندوستان میں ضم ہو جائیگا :سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.