بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مناسب وقت پر بی جے پی-جے ڈی ایس اتحاد کے بارے میں بات کریں گے : کمارسوامی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-10
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

بنگلورو// کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سینئر لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے ہفتہ کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جے ڈی ایس کے قبل از انتخابی اتحاد کی خبروں کی تردید نہیں کی لیکن کہا کہ وہ مناسب وقت پر اس بارے میں بات کریں گے ۔
مسٹر کمارسوامی نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے کہا، "جب وقت آئے گا، میں اس کے بارے میں بتاؤں گا۔” انہوں نے کرناٹک لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور جے ڈی ایس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں بات چیت کی خبروں کی تردید کی۔
انہوں نے کہا، ”سیٹوں کی تقسیم پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، منڈیا اور ٹمکورو میں سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ بات چیت کے لیے نہیں آیا۔ وقت آنے پر میں اس کے بارے میں بات کروں گا۔” کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے جمعہ کو ریاست میں لوک سبھا انتخابات لڑنے کے لیے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے درمیان قبل از انتخابات اتحاد کی تصدیق کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر امیت شاہ نے جے ڈی ایس کو لوک سبھا کی چار سیٹیں دینے پر اتفاق کیا ہے جس سے پارٹی کو 25 یا 26 سیٹیں ایک ساتھ جیتنے میں مدد ملے گی۔حال ہی میں منعقدہ اسمبلی اجلاس میں دونوں جماعتیں کانگریس حکومت کی پالیسیوں کے خلاف لڑتی رہی ہیں۔ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے 28 میں سے 25 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پارٹی کی حمایت یافتہ ایک آزاد نے ایک سیٹ جیتی تھی۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کو ایک ایک سیٹ ملی۔
نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی-جے ڈی ایس اتحاد کا خیرمقدم کیا تھا، لیکن شبہ ظاہر کیا کہ آیا اس کے بعد علاقائی پارٹی اپنا نظریہ برقرار رکھے گی۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا تھا کہ وہ بی جے پی اور جے ڈی ایس اتحاد سے فکرمند نہیں ہیں۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور وزیر ایم بی پاٹل نے بھی کہا تھا کہ بی جے پی اور جے ڈی ایس کے ساتھ آنے کے باوجود کانگریس کرناٹک میں کم از کم 20 لوک سبھا سیٹیں جیتے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈ کپ میں کن کھلاڑیوں کے ساتھ جانا ہےسوچ لیا: بابر اعظم

Next Post

جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے دوران صدر ایردوان کی دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
وزیر اعظم نے جی۲۰کا لوگو جاری کیا

جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے دوران صدر ایردوان کی دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.