ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

‘‘جی 20 سربراہ کانفرنس ہندوستان میں ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب وزیراعظم مودی دنیا میں سب سے زیادہ باثر لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں’’: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-09
in قومی خبریں
A A
ایک طویل عرصے بعد جے کے اے ایس افسران آئی اے ایس میں شامل:ڈاکٹر جتندر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کو جی 20 کی صدارت ایسے وقت میں ملی ہے جب ملک کو خلاء میں اعلی مرتبہ حاصل ہوا ہے ۔
وزیر موصوف نے کہا ‘‘ ہندوستان میں جی 20 سربراہ کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے سب سے بااثر لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے ہیں۔ یہ سربراہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب چاند کے جنوبی قطب پر ہندوستان کا جھنڈا لہرا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار کوئی خلائی طیارہ چاند کے ایک دور کے حصے پر اترا ہے اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں ملک کی کامیابیوں کی دنیا بھر میں تعریف کی جارہی ہے جن میں کووڈ ویکسین کے معاملے میں آر اینڈ ڈی سے متعلق شاندار کامیابی بھی شامل ہے ’’۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نئی دہلی میں جی 20 سربراہ کانفرنس کے موضوع ‘وسودھیو کٹمبکم’ کے جذبے کے عین مطابق دنیا آج وزیراعظم مودی کے متر ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کو تسلیم کررہی ہے ۔
نئی دہلی میں جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر دوردرشن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ایک سے زیادہ طریقوں سے دنیا کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلا کے شعبے میں کی جانے والی کوششوں سمیت مستقبل کی کسی بھی سائنسی کوشش کے لیے دنیا کے تمام فریق ممالک کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہوگی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ‘‘اگر ہمیں اس سے آگے جانا ہے تو ہمیں اجتماعی طور پر آگے بڑھنا ہوگا، کیونکہ ہم گلوبل دنیا کا حصہ ہیں۔ اس لئے مستقبل کا کوئی بھی ترقیاتی کام زیادہ سے زیادہ یکجہتی کے ساتھ کرناہوگا۔ یہاں سے آگے کئے جانے والے ترقیاتی کام کی اہم خصوصیت یہ ہوگی کہ وہ زیادہ تر ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا’’۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان کا خلائی پروگرام اب دنیا کی سرکردہ خلائی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ناسا چاند پر اترنے والا پہلا ادارہ ہے ، لیکن یہ ہندوستان کا چندریان -1 تھا جس نے چاند پر پانی کی موجودگی کی ممکنہ شہادت پیش کی اور اب چندریان 3 پہلی بار چاند کے قطبِ جنوبی پر اترا ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ‘‘چندریان کی جانب دنیا کی پوری سائنسی برادری ستائش کی نظر سے دیکھ رہی ہے کیونکہ انہیں چندریان 3 سے توقع ہے کہ وہاں سے کوئی نئی بات معلوم ہوگی کیونکہ وہ ایسے مقام پر اترا ہے جہاں پہلے کوئی نہیں گیا تھا۔ اس لئے ظاہر ہے کہ وہاں سے حاصل ہونے والی اطلاعات دیگر تمام خلائی ایجنسیوں کے لئے اور ساتھ ہی مستقبل کے پروجیکٹوں اور منصوبہ بندی کے لیے بھی فائدے مندہوں گی۔’’
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ کے حالیہ دورے کے دوران جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے وہ ٹیکنالوجی پر مبنی تھے ۔ ان میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک مشترکہ مہم کے لئے آرٹیمس معاہدے اور ہندوستان کا سیمی کنڈکٹر کنسورشیم میں شرکت کرنا شامل ہے ۔
مرکزی وزیرمملکت نے کہا کہ ہندوستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو )نے 380 سے زیادہ غیر ملکی سیٹلائٹس لانچ کیے ہیں اور یوروپی اور امریکی سیٹلائٹس کو لانچ کرکے بالترتیب 250 ملین سے زیادہ یورو اور 170 ملین سے زیادہ امریکی ڈالر کی کمائی کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منموہن نے روس یوکرین جنگ میں مودی کے کردار کی تعریف کی

Next Post

ہانگ کانگ میں بارشوں نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، نظام زندگی درہم برہم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
جنوبی کوریا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

ہانگ کانگ میں بارشوں نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، نظام زندگی درہم برہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.